
Shipping Estimate
USA
- USA
- CAN
- USA
- CAN
Ships within 48 hours · Estimated delivery Jul 8 - Jul 13
For Your Every Summer RSVP, with Code: SUMMER15
Description
رفتہ | سلیم شاہد | Rafta | Shahid Saleem. .
مستنصر حسین تارڑ
سلیم شاہد جیسا عبجو به روز گار شخص تھا اُس نے ویسا ہی عجوبہ ناول لکھا ہے۔ انسان ہمیشہ سے ان دیکھے کے سحر میں مبتلا رہا ہے اور اُسے دیکھ لینے کے جتن کرتا رہا ہے۔ مغرب میں ایک عرصے سے لوگ داستانوں ، کہانیوں ، مافوق الفطرت مخلوقوں اور دیو مالاؤں کے بارے میں یہ کہا جاتا رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کی بنیاد سچائی اور حقیقت پر ہوتی ہے۔ ہنرخ سلمان نے یونانی دیو مالا کو سچ مانا . ہومر کی داستانوں پر تحقیق کی اور بالآخر ٹرائے کے شہر جو موجو د وتر کی میں ہے دریافت کر لیا۔۔۔ اس سے پیشتر ٹرائے کو ایک دیو مالائی شہر سمجھا جاتا تھا۔ اور ہیلن آف ٹرائے کی کہانی کو محض ایک تخیلاتی قصہ۔۔۔۔ فریزر نے جب شاخ زریں تحریر کی تو اُس کے پیش نظر بھی یہی نظر یہ تھا کہ آج کی دیو مالا گزرے کل کی حقیقت ہے۔۔۔۔ عہد حاضر میں گارسیا مارکیز نے بھی اپنے ناولوں میں جادوئی حقیقت پسندی کی تکنیک استعمال کی اور بچپن میں سنی جانے والی مافوق الفطرت داستانوں کو ادب کا ایک حصہ بنایا۔۔۔ ہمارے اپنے وطن میں بلتستان ایک ایسا علاقہ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں نمکین چائے ہے۔۔۔۔ کے ٹو کے کا پہاڑ ہے اور۔۔۔۔ پریاں ہیں۔۔۔۔۔ شمالی علاقہ جات میں آپ کو متعدد ایسے لوگ ملیں گے جو پریوں کے وجود کو صدق دل سے ایک حقیقت تسلیم کرتے ہیں بلکہ مجھے ایک بار ان علاقوں میں سفر کرتے ہوئے ایک گاؤں میں پریوں کے بچے دکھانے کی بھی پیشکش کی گئی۔ نانگا پر بت کے دامن میں پریوں اور چڑیلوں کے قصے عام ہیں اور وہاں مجھے ایک ایسا شخص ملا جس کے دادا جان بقول اُس کے ایک پری کو گھر لے آئے تھے۔۔۔۔۔ بلکہ اس علاقے کے قدیمی نام دیامیر کا مطلب ہی پر یوں کی سرزمین ہے۔
سلیم شاہد بھی گو یا ہنرخ سلمان ، فریزر اور گارسیا کے قبیلے کا ایک فرد ہے جس نے دیو مالا کو حقیقت کے قریب لا کر ادب میں ایک نئی صنف کو رواج دیا ہے۔۔۔۔ ایک مروجہ روایت کی پیروی کرتے ہوئے تو ہر ادیب ایک ناول لکھ سکتا ہے لیکن اس روایت کو یکسر فراموش کر کے اپنی ذاتی روایت تخلیق کرنا سلیم شاہد ایسے ہمہ وقت کھوج میں رہنے والے شخص کا ہی کارنامہ ہے.۔۔ ایک زمانہ اسے ایک بڑا شاعر مانتا ہے اور اب ایک زمانہ اسے ایک اہم ناول نگار ماننے پر بھی مجبور ہوگا۔
Shipping Notes
- Free Standard Shipping on $100+ Orders to the USA.
- Except Preorder products are shipped in 48 hours.
- Delivery to the USA:
- Standard Shipping : 3-10 business days
- If time is of the essence, please consider selecting expedited delivery for faster service.
Exchange/Return Notes
- We offer a 30-day return/exchange service after receiving.
- Final sale items are not eligible for returns or exchanges.
- To process your return/exchange, please contact us at [email protected]
- Please click here for more details>>> Return & Exchange Policy